حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ لرستان کے حوزہ ہائے علمیہ اور دینی مدارس کے سربراہان اور جامعہ روحانیت مبارز نے ایک بیان میں، رہبرِ انقلابِ اسلامی کی شان میں امریکی خیالی صدر کی ہرزہ سرائی اور گستاخیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
بیانیے کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسماللهالرحمنالرحیم
﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِینَ یُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَیَسْعَوْنَ فِی الْأَرْضِ فَسَادًا…﴾
ولایت اور رہبرِ معظم کی شان میں، امریکی خیالی صدر کی ہرزہ سرائی اور گستاخیاں، عالمی استکباری محاذ کی طاقت کا مؤقف نہیں ہے، بلکہ یہ اس کی بیچارگی، عقلی زوال اور اخلاقی پسماندگی کی واضح دلیل ہیں۔
اس ہرزہ سرائی سے ایک مرتبہ پھر یہ واضح ہوا کہ کہنے والے کو نہ مرجعیت دینی اور ولایتِ فقیہ کی عظیم منزلت کا فہم ہے اور نہ ہی ایرانی مؤمن، بابصیرت اور ولایت کی تابع قوم کی کوئی شناخت ہے۔ ایرانی قوم نے اپنی تاریخی شناخت کو ایمان، مزاحمت اور ولایت کی آگاہانہ اطاعت سے رقم کیا ہے۔
ولایتِ فقیہ، امت مسلمہ کی ریڈ لائن
رہبرِ انقلابِ اسلامی صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں ہیں، بلکہ جامع الشرائط فقیہ، بابصیرت مرجع، امت مسلمہ کی عزت و خودمختاری کے علمبردار اور مکتبِ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے حقیقی وارث ہیں؛ لہٰذا اس الٰہی منصب پر کسی قسم کا حملہ، امت مسلمہ کے ایمان، شناخت اور شرف پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
عالمی استکبار نے بارہا ایران کی اسلامی قوم کو آزمایا ہے، لیکن عالمی استکبار یہ جان لے کہ یہ قوم ولایت کے دفاع کے لیے ماضی کے تمام حوادث سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوگی اور عالمی استکبار کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔
خطے میں امریکہ کی مسلسل شکست اور تلخ تجربات، عالمی استکبار کی ہیبت کا زوال اور اس کی خودساختہ اور خیالی طاقتوں کے خاتمے پر واضح گواہ ہیں۔
دشمن جان لے! ولایت کی توہین، تفرقے کا باعث نہیں بن سکتی، بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد کی تقویت اور ایرانی قوم کی اندرونی بصیرت اور یکجہتی کا باعث بنے گی۔
حوزہ ہائے علمیہ کے اساتذہ اور طلاب کا عہد
ہم حوزہ ہائے علمیہ کے علماء و طلاب، مکتبِ عاشوراء سے الہام لیتے ہوئے ولایتِ فقیہ کی مکمل اطاعت کے ساتھ، ولایت اور مرجعیت کے دفاع کے لیے اپنی پوری آمادگی کا اعلان کرتے ہیں۔
صوبۂ لرستان کے دینی مدارس کے طلاب اور جامعہ روحانیت مبارز، الٰہی احکام کا اجراء اور خاص طور پر محاربہ اور فسادات کے مصادیق کو اپنی شرعی اور قانونی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تاکید کرتے ہیں کہ ہم الٰہی احکام کا اجراء اور ولایت کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہیں گے۔
صوبۂ لرستان ایران- جامعہ روحانیت مبارز، حوزہ علمیہ و دینی مدارس کے سربراہان









آپ کا تبصرہ